لاہور: وفاقی وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے دعویٰ کیا ہےکہ دفتر خارجہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیےکوششیں کر رہا ہے۔
امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر حملہ
ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے بھی عافیہ صدیقی کی رہائی میں کردار ادا کرنے کی درخواست کریں گے۔
پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سے بھی محمود غزنوی والا کام لے۔
عافیہ صدیقی کی وطن واپسی: وزارت خارجہ کی رپورٹ غیرتسلی بخش قرار
امریکی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر گزشتہ دنوں جیل میں حملہ کیا گیا تھا جس سے وہ زخمی ہو گئی تھیں۔