کورونا: 24 شہروں میں تعلیمی اداروں، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اور تقاریب پر پابندیاں

کورونا: 55 فیصد ویکسینیٹد شرح والے علاقوں میں پابندیاں نرم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان اور پشاور سمیت ملک کے 24 شہروں میں نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ اس بات کا فیصلہ این سی او سی کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ 

کورونا کی چوتھی لہر،کاروبار 8 بجے بند، ان ڈور کھانوں پر پھرپابندی

ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی  اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کی جانب سے کورونا کیسز کی صورتحال اور انتہائی نگہداشت کی سہولتوں پر پڑنے والے دباؤ پربریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو دی جانے والی بریفنگ میں اسلام آباد، صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے منتخب اضلاع میں کورونا کے حوالے سے عائد کردہ پابندیوں کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کے ذرائع سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ دی جانے والی بریفنگ کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے 24 شہروں میں نئی پابندیاں نافذ کی جائیں تاکہ کورونا کے مثبت کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کو کنٹرول کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت نئی پابندیاں منتخب اضلاع میں 4 سے 12 ستمبر تک کے درمیانی عرصے میں نافذ رہیں گی۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد26ہزارسے تجاوز کرگئی

این سی او سی کی جانب سے اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ منتخب اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور 24 شہروں میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر بھی پابندی ہوگی۔

ہم نیوز کے مطابق این سی او سی نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور تمام تقاریب کے انعقاد پر پابندی عائد کردی ہے اور شادی بیاہ کی تقاریب کو 300 افراد کی تعداد سے مشروط کردیا ہے۔ اس سلسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ شادی بیاہ کی تقاریب کا انعقاد صرف آؤٹ ڈور کیا جا سکے گا۔ 24 شہروں میں انڈور جم پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

جن اضلاع میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، رحیم یار خان، گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، لاہور، شیخوپورہ، بھکر، خانیوال، سیالکوٹ اور فیصل آباد شامل ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا پھر تیز: تعلیمی ادارے، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند

پابندی والے اضلاع میں ہری پور، مالا کنڈ، مانسہرہ ، صوابی ، ڈی آئی خان ، سوات ، ایبٹ آباد اور پشاور بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں