ق لیگ سے ملیں، شکوے سنیں، تحفظات دور کریں، وزیراعظم کی عثمان بزدار کو ہدایت


وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکوہدایت کی ہےکہ مسلم لیگ ق کے تحفظات کودورکریں۔

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اسلام آباد میں پنجاب کے حوالے اجلاس ہوا جس میں گورنرووزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم وفاقی و صوبائی وزراء شریک ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کوہدایت کی کہ مسلم لیگ ق کی قیادت سے ملاقات کریں، ان کے شکوے شکایات سنیں اور تحفظات کو دور کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیزکرنے کی بھی ہدایت کی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے قانونی اور دیگر امور کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔


متعلقہ خبریں