دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی، غذائی عدم تحفظ اورغربت بڑے چینلجزہیں، وزیر اعظم



وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی، غذائی عدم تحفظ اورغربت بڑے چینلجز ہیں۔

چین میں منعقدہ فورم سے ورچوئل خطاب کے دوران وزیر اعظم نےغربت کے خاتمے کےلیے چین کو رول ماڈل قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: صنعتوں کو سہولیات دیے بغیر ملکی دولت میں اضافہ ممکن نہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نےورچوئل فورم سے خطاب میں کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے لیےغذائی قلت بڑاچیلنج ہے۔ ٹیکنالوجی کے ذریعے زمینوں کو بنجر ہونےسے بچایا جاسکتاہے۔ صاف اور سرسبز پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ بلین ٹری منصوبے کےتحت ایک ارب درخت لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے لوگ ہوتے ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث دنیا بھرمیں ترقی کی رفتار سست ہوگئی۔ ہمارے احساس پروگرام  نے کورونا کے مسائل کو حل کر نے  میں مدد کی۔


متعلقہ خبریں