واٹس ایپ پر 44 ارب سے زائد کا جرمانہ


آئرلینڈ نے واٹس ایپ پر یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 225 ملین یورو یعنی 38 ارب 24 کروڑ 71 لاکھ 13 ہزار 955 پاکستانی روپوں کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق واٹس ایپ یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آئرلینڈ کے صارفین کا  ڈیٹا شیئر کر رہا تھا جس پر اس پر یہ جرمانہ عائد کیا

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اسٹوریج کو بچانے کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

برطانوی رپوٹ کے مطابق فیس بک کی میسجنگ سروس واٹس ایپ پر آئرش ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیٹر نے جرمانہ عائد کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ حکام نے  دو سال کی تفتیش اور معلومات جمع کرنے کے بعد واٹس ایپ پر جرمانہ عائد کیا ہے جسے ڈیٹا پروٹیکشن قانون میں سب سے بڑا جرمانہ قرار دیا جا رہا ہے۔

فیصلے کے مطابق واٹس ایپ حکام آئرلینڈ کے پرائیوسی کمشنر کو قوانین کی خلاف ورزی پر مطمئن کرسکے اور نہ ہی کوئی وضاحت پیش کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ریگولیٹرز نے پچاس ملین یورو جرمانے کی سفارش کی تھی مگر ادارے کی جانب سے نے چار گنا زیادہ جرمانہ عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹوریج کے لیے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

پھر بھی آئرش جرمانہ جولائی میں لکسمبرگ کی پرائیویسی ایجنسی کی جانب سے ایمازون پر لگائے گئے ریکارڈ 886.6 ملین یورو کے جرمانے سے کہیں کم ہے۔

واٹس ایپ انتظامیہ نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے، واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے کیا جانے والا فیصلہ مناسب نہیں ہے  ہم صارفین کی پرائیویسی کا ہر صورت خیال رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئرش اتھارٹی کے پاس بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے 2 درجن سے زائد کیسز زیر تفتیش ہیں۔

 


متعلقہ خبریں