ٹام کروز نے ‘مشن ایمپاسبل’ میں ہر کام پوسیبل کر دکھایا، لیکن کورونا کو شکست دینے میں ناکام ہو گئے، ٹام کروز کی دونوں فلمیں ٹاپ گن اور مشن امپاسبل ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
ٹام کروز کی ٹاپ گن اور مشن امپاسبل کو اب 2022 میں ہی ریلیز کی جائیں گی۔
فلم میں جان ڈالنے کے لیے جو اداکار اپنی جان کی پرواہ نہیں کرتے ان میں ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کا نام سر فہرست ہے ، ٹام کروز اکثر اپنی فلموں میں خطرناک اسٹنٹ کرچکے ہیں اور کئی مواقع پر تو ان کی زندگی بھی خطرے میں پڑگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹام کروز کی فلم کی شوٹنگ، ٹرین کھائی میں جا گری
تاہم عالمی وبا کورونا وائرس ان کی فلموں کی شوٹنگ اور ریلیز کے آڑے آ گیا۔
اس سے قبل برطانیہ میں سیٹ پر موجود عملے میں سے 14 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس پر فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی، ٹام کروز سمیت فلم کا تمام عملہ 2 ہفتوں کے لیے قرینطینہ ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹام کروز کا مشن امپاسبل کورونا میں پھنس گیا
ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے روبوٹس بھی ہائر کیے تھے جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ’مشن امپاسبل7‘ کی شوٹنگ بھی کینسل کر دی گئی تھی۔
یہ فلم ٹام کروز کی ایکشن سیریز ‘مشن امپوسبل’ کی ساتویں فلم ہے، اس سیریز کی چھٹی فلم 2018 میں ریلیز کی گئی تھی اور اس کی شوٹنگ کے دوران بھی کئی خطرناک مناظر کے دوران خود ٹام کروز بھی زخمی ہوگئے تھے۔