نیوزی لینڈ کی حکومت نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیےآکلینڈ میں پولیس چیک پوائنٹس قائم کردیں گئیں،چیک پوائنٹس غیر ضروری سفر کو روکنے کے لیے قائم کیں گئیں ہیں۔
نیوزی لینڈ میں مسلسل دو دن کورونا کیسز میں کمی کے بعد ایک بار پھر کورونا کیسز کی بڑی تعداد سامنے آئی ہے۔ نیوزی لینڈ میں آج 75 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ جن میں سے ایک کے علاوہ باقی تمام کیسز آکلینڈ سے سامنے آئے ہیں۔ آکلینڈ میں ڈیلٹا وائرس کیسوں کی مجموعی تعداد 687 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن
ڈائریکٹر جنرل آف ہیلتھ ڈاکٹرایشلے بلوم فیلڈ کورونا کیسز میں کمی کے لیے پر امید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومتی اعداد وشمار کے مطابق ہرانفیکٹڈ شخص سے متاثر ہونے والے نئے کیسز کی شرح ایک سے بھی کم ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ ا س بات کا اشارہ ہے کہ کیسز کی تعداد میں کمی ہوتی رہے گی۔ اور ہم کامیابی سے عالمی وبا کی زنجیریں توڑ رہے ہیں۔
آکلینڈ میں بے قابو کورونا وائرس کے باعث لیول 4 لاک ڈاون اگلے 2 ہفتوں تک نافذ رہے گا، جبکہ ملک کے دیگرحصوں میں آج سے پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ہے اور وہاں لیول تین کا لاک ڈاون نافذ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا ویکسینیشن کانیا ریکارڈ بن گیا
وبا کے پھیلاو کے پیش نظر نیوزی لینڈ اپنی آبادی کو ویکسینیٹڈ کرنے کے لیے کار بند ہے۔ اب تک نیوزی لینڈ میں ویکسینیشن کی اہل اہل آبادی کے 50 فیصد افراد کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لے چکے ہیں۔ جبکہ 27 فیصد اہل آبادی کومکمل ویکسین دی جا چکی ہے۔ نیوزی لینڈ میں 12 سال سے زائدعمر کے تمام افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔