معذور کا زور ،ہمت اور طاقت


برطانیہ میں ایک معذور شخص ہمت اور طاقت کی مثال بن گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھا جا سکتا ہے کہ ذیون کلارک نامی شخص جو ٹانگوں سے محروم ہے جو جم میں کسی صحت مند شخص کی طرح بھرپور ورزش کرتا دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیون کی پیدائش ایک مخصوص بیماری کے ساتھ ہوئی تھی جو دنیا میں ایک لاکھ لوگوں میں سے کسی ایک شخص کو ہو سکتی ہے۔

معذور شخص کو 23 سال بعد ہاتھ مل گئے

رپورٹ کے مطابق زیون کلارک کو بچپن میں ہی اس کے والدین نے چھوڑ دیا تھا اور اس کی پرورش ایک یتیم خانے میں ہوئی۔

بعد ازاں اسکول میں زیون کو طنز و مزاح کا نشانہ بنایا گیا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی معذوری کو کمزوری نہیں بننے دیا۔

28 سالہ زیون سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر موٹیویشنل ویڈیوز بھی جاری کرتے رہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زیون کلارک کو ریسلنگ اور پہاڑوں پر چڑھنے کا بھی شوق ہے اور اکثر اوقات اپنی ویڈیوز یوٹیوب چینل پر ڈالتے رہتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zion Clark (@big_z_2020)


متعلقہ خبریں