پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ


وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے اسپیکر اسدقیصرسے ملاقات کی ہے جس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب اورقانون سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بابر اعوان نے بتایا کہ 13ستمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا جس سے صدرمملکت خطاب کریں گے اور پارلیمانی سال کا آغاز انہی کے خطاب سے ہو گا۔

اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ موثر قانون سازی کےذریعےعوام کو درپیش مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے،تیسرے پارلیمانی سال میں عوامی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد بلز منظور کیے گئے

بحٹ اور عوامی اہمیت کے حامل امور پر سیر حاصل بحث کی گئی،قومی اسمبلی کی3سالہ کارکردگی قابل ستائش ہے۔


متعلقہ خبریں