بیرونی افواج کے انخلا کے بعد داعش کا خاتمہ ہو جائے گا ، گلبدین حکمت یار

افغانستان، گلبدین حکمتیار کے دفتر پر حملہ، ایک جاں بحق، دو زخمی

افغانستان کے حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ داعش ایک مسئلہ ہے لیکن بیرونی افواج کے انخلا کے بعد ان کا خاتمہ ہو جائے گا۔

صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ایسی حکومت ہونی چاہیے جو عالمی برادری کو منظور ہو ، کابل میں نئی تبدیلیاں مثبت ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان عوام چاہتی تھی کہ غیر ملکی قوتیں یہاں سے چلی جائیں اور ایسا ہو گیا ، پنج شیر کے علاوہ پورے افغانستان میں امن ہے۔

انہوں نے طالبان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو شریعت کی رو سے کام کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔


متعلقہ خبریں