آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کا کابل سے انخلاء مکمل


آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل سے اپنے شہریوں کا انخلاء مکمل کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آخری پرواز کابل سے جمعرات کی رات واپس متحدہ عرب امارات پہنچی ہے۔

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ پر ہونے والے دھماکوں کے وقت نیوزی لینڈ کا کوئی بھی اہلکار کابل میں نہیں تھا۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلاء کے لیے مزید پروازیں نہیں چلائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:کابل ایئر پورٹ حملہ بھولیں گے نہ معاف کریں گے، امریکی صدر

افغانستان سے انخلا کیلئے ہزاروں کی افراد اس وقت کابل ایئرپورٹ پر جمع ہیں۔ امریکا31 اگست تک افغانستان سے انخلا چاہتا ہے۔ امریکی حکام کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ افغان باشندوں کو افغانستان سے نکالا لیا جائے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈھائی ہزار امریکیوں سمیت 17 ہزار افراد کا افغانستان سے انخلا کیا گیا۔

تاہم گزشتہ رات افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر  3 دھماکوں نے دنیا بھر کو ہلا کر رکھ دیا، دھماکوں میں 13 امریکی فوجی، 28 طالبان سمیت 90 افراد ہلاک  جبکہ 150 افراد زخمی ہوگئے۔ عالمی دہشت گرد تنظہم داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

رائٹرز کے مطابق  دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں امریکی اور طالبان کے گارڈزبھی شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں