اسلام آباد انتظامیہ نے آئندہ 21 روز تک عام عوام کیلئے شہر کے تمام ہوٹلز کو نئی بکنگ سے روک دیا ہے۔
اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلز کے خالی کمرے اسلام آباد انتظامیہ کے حوالے کر دیئے جائیں۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے ہزاروں لوگوں کے انخلا کے باعث پیش آنے والی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کے متوقع بحران پر پاکستان کو اعتماد میں لیا ہے، پاکستان سے بات چیت مہاجرین کی ممکنہ آمد کی تیاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ افغانوں کی نقل مکانی کا بحران روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم افغان شہریوں کے ملک چھوڑنے کی حوصلہ شکنی نہیں کر رہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے کارکنوں،صحافیوں،خواتین کے تحفظ کیلئے کام کرتے رہیں گے۔