رکشہ سوار خواتین سے مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار


سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ رکشےمیں خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان میں سےایک رکشہ ڈرائیوراوردوسراہیلپر ہے۔ ملزمان دوران گینگ ریپ ماں بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

ملزمان زیادتی کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ سی سی پی او نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

زیادتی کےملزمان کسی رعایت کےمستحق نہیں۔ اس کیس میں انصاف ضرورملے گا۔ کوشش ہے کہ ان ملزمان کوسزائےموت ہو۔

یہ بھی پڑھیں: رکشے میں خاتون سے مبینہ زیادتی

لاہور کے تھانہ چوہنگ پولیس کی حدود میں رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی تھی۔

پولیس کے مطابق وہاڑی کی رہائشی خاتون ٹھوکر نیاز بیگ پر مسافر گاڑی سے اتری اور صدر کینٹ جانے کے لئے رکشہ بک کروایا تاہم رکشہ ڈرائیور خاتون اور اسکی بیٹی کو گھما پھرا کرایل ڈی اے ایونیو لے گیا۔

پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور اور ساتھی نےدونوں ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ پنجاب فرانزک سائنس کی ٹیموں نے موقع سےشواہد جمع کئے اور خواتین کو میڈیکل کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

رکشہ کی ملکیت ٹریس ہونے پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی اور ایک ملزم عمر کو گرفتارکیا اور بعد ازاں اس کے ساتھ کو بھی حراست میں لےلیا گیا ہے۔ مقدمے میں اجتماعی ذیادتی اور دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں