کیا آپ کے خاندان میں کوئی اجنبی ہے؟؟

نادرا نے شناختی کارڈ کی تصدیق و تجدید کے نئے نظام کا اجراء کر دیا

فائل فوٹو


نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے  شناختی کارڈ کی تصدیق و تجدید کے نئے نظام کا اجراء کر دیا۔

نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئے نظام سے خاندان میں کوئی اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد رجسٹرڈ نہیں ہوسکتا۔

نادرا کی جانب سے “آپ کا خاندان محفوظ تو پاکستان محفوظ” کے مرکزی پیغام کے تحت آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ آگاہی مہم کے تحت غیرقانونی طور پر پاکستان میں رہنے والے غیرملکیوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

کوئی بھی پاکستانی نادرا میں اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8009 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبراور تاریخ اجرا ایس ایم ایس کرے۔ جس کے جواب میں شہری کو اس کے خاندان کے افراد کی تفصیلات بھیج دی جائیں گی۔

اگر کوئی بھی معلومات درست نہ ہوں یا خاندان میں کسی اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد کا نام شامل ہو تو نادرا کو مطلع کرنے کے لیے ایس ایم ایس کے جواب میں ایک لکھ کر سینڈ کر دیا جائے۔ جس سے نادرا کا نمائندہ فوری رابطہ کرے گا۔

اگر نادرا کی بھیجی گئی تفصیلات میں تمام معلومات درست ہوں تو 2 لکھ کر ایس ایم ایس کریں اور نادرا حکام کو تصدیق کریں۔

معلومات کی تصدیق کے لیے ایس ایم ایس نادرا میں رجسٹرڈ اسی موبائل نمبر سے کیا جائے جو شناختی کارڈ یا “ب” فارم بنواتے وقت رجسٹریشن سینٹر پر فراہم کیا گیا تھا بصورت دیگر اپنا زیر استعمال نمبر رجسٹر کروایا جائے۔ یہ سہولت تمام نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر مفت فراہم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: نادرا نے بغیر ویکسین کے سروس فراہم نہ کرنے کی تجویز مسترد کر دی

نادرا کے مطابق غلط اندراج سے بچنے کے لیے آرٹی فیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ نئے نظام سے نادرا ڈیٹابیس میں موجود غیرملکیوں کی نشاندہی انتہائی آسان ہو گئی۔

نادرا کے مطابق نئے نظام سے پاکستانی شہری اپنے خاندان کے افراد کی تفصیل ایس ایم ایس پر حاصل کر سکتے ہیں۔ نادرا میں رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8009 پر شناختی کارڈ نمبر اورفیملی ٹری موصول ہوں گی۔


متعلقہ خبریں