اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنگلات کی حفاظت کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ 19 اگست کو محکمہ جنگلات کے ایک اور ہیرو جمشید اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ہیرو ہیں جو سرسبز پاکستان کے لیے جنگلات کی حفاظت کر رہے ہیں۔
On 19 Aug another hero of Forest Dept, Jamshid Iqbal, Forester Chitral Forest Div embraced Shahadat in the line of duty while fighting a forest fire in Chumurkun-Gole Protected Forest Compartment No.01. These are our heroes protecting our forests for a Green Pakistan. pic.twitter.com/GDYNoFUQyz
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 21, 2021
یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا سے مزید65اموات رپورٹ
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جمشید اقبال چترال کے جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر جمشید اقبال اور جنگلات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔