راشد منہاس شہید نشان حیدر کی آج 50 ویں برسی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے راشد منہاس شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کردیا۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ راشد منہاس شہید نشان حیدر نے عظیم قربانی دی، انہوں نے فرض کی ادائیگی میں مادر وطن کے دفاع کو ترجیح دی۔
On 5Oth Martyrdom anniversary, we remember with reverence, bravery & supreme sacrifice of National Hero Pilot officer Rashid Minhas Shaheed, Nishan-e -Haider. In line of duty, Pilot offr Rashid Minhas lived up to great traditions of Pakistan Air Force defending the motherland.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 19, 2021
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پرحملہ، فائرنگ کا تبادلہ،دہشتگرد ہلاک، جوان شہید
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ قومی ہیرو راشد منہاس نے پاک فضائیہ کی روایت کو برقرار رکھا۔ نشان حیدر شہید راشد منہاس کی بہادری اور عظیم قربانی آج بھی یاد ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نےبھی قومی ہیرو کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد منہاس نے بہادری اور وطن سے محبت کی لازوال داستان بنا ڈالی۔ ہمیں تمام شہدا پر فخر ہے جن کی لازوال قربانیوں سے پاکستان قائم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ
پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز”نشانِ حیدر” پانے والے راشد منہاس نے پاکستانی جنگی جہاز بھارت لے جانے کا ناپاک منصوبہ ناکام بنادیا تھا اس بے مثال بہادری پر انہیں فوجی اعزاز ’نشان حیدر‘ سے نوازا گیا۔