کورونا وائرس، آکلینڈ میں لیول 4 کا لاک ڈاؤن

نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن

 ولنگٹن: نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کورونا کیسز بڑھنے پر لیول 4 لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن نے آکلینڈ میں لیول 4 کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔ جس کے بعد نیوزی لینڈ بھر میں 3 روزہ اور آکلینڈ میں 7 روزہ لاک ڈاؤن نافذ ہو گا۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں لاک ڈاؤن بدھ سے لگایا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن نے کہا کہ ہمیں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنا ہو گا اوراس کے لیے سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نےکہا کہ شہری کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط کریں، ہم چاہتے ہیں کہ لوگ صرف وہاں جائیں جہاں ان کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا نے جزیرے میں بھی شکار ڈھونڈ لیا

کورونا وائرس کے لیول 4 کے تحت آکلینڈ کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھر پر رہیں اور اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں ، لاک ڈاؤن کے دوران اگلے 48 گھنٹوں میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل بھی بند کر دیا جائے گا اور 48 گھنٹے بعد دوبارہ سے کورونا کی ویکسین شہریوں کو لگائی جائے گی۔

لاک ڈاؤں کے دوران کسی بھی اجتماع کی اجازت نہیں ہے اور تمام عوامی مقامات کے ساتھ ساتھ اسکولوں کو بھی بند کر دیا جائے گا۔ فارمیسی، کلینک اور پٹرول پمپس جیسے کاروبار کھلے رہ سکتے ہیں جبکہ تمام غیر ضروری مقامات بند ہوں گے۔


متعلقہ خبریں