طالبان کو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تک رسائی نہیں دی جائیگی، امریکہ

America

واشنگٹن: افغان طالبان کو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تک رسائی نہیں دی جائے گی۔ یہ دعویٰ اعلیٰ امریکی حکام نے کیا ہے۔

دوحہ بات چیت اب ختم، بھارت رونا دھونا بند کرے، ترجمان طالبان

ہم نیوز کے مطابق عالمی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ امریکی حکام نے واضح طور پر کہا ہے کہ افغانستان کے سرکاری بینک کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر تک طالبان کو رسائی نہیں دی جائے گی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ افغان سینٹرل بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 40 کروڑ ڈالرز کے ہیں۔

طالبان کی برق رفتاری: دنیا حیرت زدہ، بائیڈن انتظامیہ پریشان

اس حوالے سے امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان سینٹرل بینک کے زیادہ تر ذخائر بیرون ملک موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں