افغانستان میں غلامی کی زنجیریں توڑ دی گئیں، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں غلامی کی زنجیریں توڑ دی گئیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں یکساں نصاب تعلیم نافذ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک غلام ذہن کبھی بڑے کام نہیں کر سکتا اس لیے غلامی کی زنجیریں توڑنا بہت ضروری ہے۔ جس طرح افغانستان میں غلامی کی زنجیریں توڑ دی گئیں۔ غلامی والے ذہن صرف نقالی کرتے ہیں آگے نہیں بڑھتے اور دوسری قوم کے کلچر کو اپنانا ذہنی غلامی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں یکساں نظام تعلیم سے فرق ختم ہوجائے گا، وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں جو مغرب سے آئے اس کو اچھا، ذہین اور تعلیم یافتہ سمجھا جاتا ہے جبکہ تمام مذاہب کی بنیاد انسانیت ہے اور دیگر مذاہب میں بھی اچھائی کے درس موجود ہیں۔ صرف تعلیم کافی نہیں اس کے ساتھ انسانیت بھی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کا وفاقی حکومت پر کیسز پر اثر انداز ہونے کا الزام


متعلقہ خبریں