دنیا کا سب سے بڑا ایکوریم


ابوظبی میں دنیا کے سب سے بڑے اور مہنگے ایکوریم کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے، ایکوریم کو 2022 میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

دنیا کے سب سے مہنگے اور بڑَے ایکوریم کا 64 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ 25 ملین لیٹر پانی میں 68 ہزار سمندری حیات رکھی جائیں گی۔ جس میں شارک، اسکولز آف فش، منٹاریز اور سمندری کچھوے شامل ہیں۔

پروجیکٹ کے سی ای او محمد عبداللّٰہ الزابی نے کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ اس سی ورلڈ پارکس کی تعمیر پر نہایت خوش ہے، یہ آئندہ نسل کا میرین لائف پارک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی: دنیا کی مہنگی ترین بریانی ہوش اڑا دے

جبکہ امارات میں یہ آبی حیات کے ایک بڑے تحقیقی مرکز اور جانوروں کی نگہداشت کرنے والے ادارے کے طور پر بھی کام کریگا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عالمی سیاحتی مقام میں مقبوبلیت حاصل کرنے کے لیے یہ اکیوریم ایک اہم کردار ادا کرے گا۔


متعلقہ خبریں