جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب: جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج ہونگی؟

Supreme Court

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ جودیشل کمیشن کا اجلاس 9 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

ملازمت سے متعلق مقدمات سننا ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار نہیں، سپریم کورٹ

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی جانب سے طلب کیے جانے والے جوڈیشل کمیشن کے اہم اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کے نام پر غور کیا جائے گا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اہم اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کو جسٹس مشیر عالم کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہونے والی نشست پر تعینات کیے جانے پہ غور ہو گا۔

نجی اسکول انتظامیہ کی آنکھ میں شرم کا ایک قطرہ بھی نہیں،جسٹس گلزار احمد

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری کی صورت میں وہ  سپریم کورٹ آف پاکستان میں مقرر ہونے والی پہلی خاتون جج ہوں گی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس مشیر عالم 17 اگست 2021 کو اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد منصب سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

کینیڈا کی سپریم کورٹ میں پہلا مسلم جج نامزد

جج جسٹس مشیر عالم کی ریٹائر منٹ کے دن سپریم کورٹ آف پاکستان میں فل کورٹ ریفرنس ہو گا۔


متعلقہ خبریں