دو ہزار ارب ڈالرز لگنے کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر رہی؟ فواد چودھری


وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ دو ہزار ارب ڈالرز لگنے کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر رہی ہے؟

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے افغان فوج پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے آٹھویں صوبے پر قبضے کے بعد افغانستان اور امریکی عوام کو افغانستان کے موجودہ حکمرانوں کے سامنے سوال رکھنا چاہئے کہ آخر افغانستان کو دئیے جانیوالے دو ہزار ارب ڈالرز کو زمین کھا گئ یا آسمان نگل گیا؟

انہوں نے کہا کہ اتنے پیسہ لگنے کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر رہی ہے؟

فواد چودھری نے کہا کہ یہ کیا ہے کہ افغانستان کے عوام تو غربت میں پس رہے ہیں لیکن افغانستان کے سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام کے بیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں، کرپشن کس طرح قوموں کو غرق کر دیتی ہے افغانستان اس کی مثال ہے۔


متعلقہ خبریں