آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک پیش رفت پر غور


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے جس میں سی پیک اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق  چینی سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور چینی سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اوردفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا،

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل باجوہ کو امریکی سیکریٹری دفاع کافون

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور عزم کا اظہار کیا کہ چین بطور اسٹرٹیجک پارٹنر پاکستان کی مدد کرتا رہے گا۔


متعلقہ خبریں