ٹک ٹاک آگے فیس بک پیچھے


چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے فیس بک سے دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ کا اعزاز چھین لیا۔

ڈاؤن لوڈنگ سے متعلق 2020 کے عالمی سروے کے نتائج میں ٹک ٹاک، فیس کے مقابلے میں آگے نکل گئی ہے۔

2018 میں سوشل میڈیا سے متعلق پہلی تحقیقی رپورٹ شائع کرنے والے ادارے نے نئے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ 2017 میں لانچ ہوئی ٹک ٹاک دنیا بھر کی مشہور ایپس سے آگے نکل گئی ہے، جن میں فیس بک کے ساتھ واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

یہ ساری ایپس فیس بک کی ہی ملکیت ہیں، رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ چینی ایپ امریکا کی ان تمام ایپس کو انہی کے ملک میں بھی پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

 

کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ٹک ٹاک کے ساتھ شیئر کی گئی ذاتی معلومات محفوظ نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی اس کی مقبولیت میں روز نیا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ 2020 میں امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی چینی ایپ پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا،  لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکرز کے لیے خوشخبری: ویڈیو کا دورانیہ بڑھا دیا گیا

تحقیقی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کے دوران ایپ ڈاون لوڈنگ میں امریکا اور یورپ میں کہیں زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

2021 کے آغاز پر واٹس ایپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ صارفین کا ڈیٹا فیس بک کے ساتھ شئیر کرے گا، جس کے بعد کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور ہزاروں صارفین نے متبادل ایپس کا استعمال بھی شروع کر دیا۔

 


متعلقہ خبریں