وادی سوات دوبارہ زلزلے سے لرز اٹھی


مینگورہ: سوات میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی  شدت4.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کے مرکز کی گہرائی 80 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ 

 اس سے پہلے شام کے وقت بھی وادی سوات اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت ریکٹراسکیل پر 4.2 تھی اور ان کا مرکز بھی ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

متعلقہ خبریں