امن عوام کی قربانیوں سے حاصل کیا، آرمی چیف


راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امن عوام کی قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے، امن کی بحالی میں سیکیورٹی فورسز، انٹیلی جنس اداروں اور پولیس نے بنیادی کردار ادا کیا۔

آئی ایس اپی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جنرل ہیڈکوارٹرز میں  سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں تمام جنرلز نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی سلامتی کو درپیش خطرات اور خطے کی بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے سربراہ نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم پڑوسیوں کے ساتھ پرامن رہنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن سرحدوں پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ فوج ملک اور قوم کی توقعات پر پورا اترے گی اور قومی خدمات کے لیے دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

اجلاس میں آپریشن ردالفساد  سمیت مختلف آپریشنزمیں پیش رفت اور اب تک  حاصل کردہ  نتائج کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ آپریشن سے کلئیر کرائے گئے علاقوں کا کنٹرول سویلین انتظامیہ کو دینے پر بھی تبادل خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں