اسد عمر پاکستان کو برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے نکلوانے کیلئے متحرک


وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر پاکستان کو برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے نکلوانے کے لیے متحرک ہوگئے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت ارکان برطانوی پارلیمںٹ کا ان لائن اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر  فیصل سلطان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ارکان برطانوی پارلیمںٹ کو پاکستان میں کورونا کی صورتحال اور کورونا سے متعلق پاکستان کی حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ پاکستان کو برطانوی ریڈ لسٹ سے نکالنےکے لیے اقدامات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ یقینی بنایا جائے کہ پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں سیاسی نہیں بلکہ سائنسی بنیادوں پر ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں