ریپڈ ٹیسٹ کی سہولت نہیں ، سول ایوی ایشن نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

فائل فوٹو


سول ایوی ایشن حکام نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے رپیڈ پی سی آرٹیسٹ کی شرط پر ہاتھ کھڑے کر دیئے، کہتے ہیں کہ پاکستان کے پاس وسائل ہی نہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے پاکستانی وزرات خارجہ کو مراسلہ بجھوایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے لیے وسائل نہیں ہیں، پاکستانی ہوائی اڈوں کے پاس صرف وطن آنے والے ریپڈ ا نٹیجن ٹیسٹنگ کی سہولت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نئی شرط: 300 سے زائد مسافروں کو یو اے ای جانے سے روک دیا گیا

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ دبئی جانے والے مسافروں کو ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم نہیں کر سکتے۔دبئی پہنچنے پر مسافر کا پی سی آر ٹیسٹ 6گھنٹے قبل کیا جائے ۔ دبئی جانے والے مسافروں کو روانگی سے 6 گھنٹے قبل صرف ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ کرسکتے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیاہے کہ یو اے ای حکام دبئی پہنچنے پر مسافروں کی دوبارہ پی سی آر ٹیسٹنگ کرواسکتے ہیں،وزرات خارجہ سے گزارش ہے کہ یو اے ای حکام کے ساتھ معاملے کو اٹھایا جائے۔

سول ایوی ایشن حکام نے متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کیا کہ وہ  اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔


متعلقہ خبریں