پولیس نے بندوق لہراتی خاتون کی تصویر جاری کر دی


امریکہ میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات نے سیکورٹی اداوں کرکڑے امتحان میں ڈال دیا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو پولیس نے گن لہراتی خاتون کی تصویر آن لائن جاری کی ہے، جو دن دہاڑے  AK-47  ہاتھوں میں تھامے گاڑی سے باہر نکلی ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  نامعلوم خاتون 11 جولائی کو تیز رفتار گاڑی سے جدید اسلحہ کی نمائش کرتی لوگوں کو خوف میں مبتلا کرتی رہیں۔

ٹریفک سیکورٹی ادارے نے ایک اور تصویر بھی جاری کی ہے جس میں پولیس گاڑی کو اپنی قبضے میں لے رہی ہے جس سے نامعلوم خاتون غیرقانونی اسلحہ کی نمائش کر رہی تھیں۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پولیس نے اس ملزمہ کو گرفتار کیا ہے یا نہیں۔

کیلیفورنیا کے قانون کے مطابق تیز رفتار گاڑی چلانا اور اس سے کسی اور کو ڈرانے کی کوشش کرناغیرقانونی ہے جس پر شہریوں کو بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، خلاف ورزی پر 90 دن تک جیل کی سزا دی کے ساتھ گاڑیاں بھی ضبط کی جاسکتی ہیں۔

پولیس چیف کا کہنا ہے رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں سان فرانسسکو میں فائرنگ کے ایک سو انیس واقعات پیش آئے، جو پچھلے سال سے کہیں زیادہ ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران چیف نے جارج فلائیڈ کے قتل کے تناظر میں پولیس فنڈنگ ​​میں کمی پر بات کرتے ہوئے مزید افسران کو بھرتی کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سان فرانسسکو پولیس ڈیپارٹمنٹ میں 400 افسران کی کمی ہے۔


متعلقہ خبریں