کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ اس کا کوئی چانس نہیں کہ نواز شریف پاسپورٹ کے لیے درخواست دیں۔
بھائیوں کا ٹیلیفونک رابطہ: واپس مت آئیں، شہباز، اپیل کردی ہے، نواز
ہم نیوز کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں ںے کہا کہ نواز شریف کا کیس بہت مضبوط ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ گزشتہ سال مارچ میں کورونا آیا جس سے برطانیہ بہت متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اب بھی علاج کے مرحلے سے گزر رہے ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے علاج میں تاخیر ہو رہی ہے۔
نواز شریف قانون کے مطابق برطانیہ میں زیادہ عرصہ نہیں ٹھہر سکتے، شہزاد اکبر
ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے الزام عائد کیا کہ نیب پر دباؤ ڈال کر ریفرنس دائر کرائے گئے۔