چوتھا ٹی 20 بھی بارش کی نذر، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز جیت لی


پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والا چوتھا ٹی 20 میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا ہے جس کے بعد قومی ٹیم نے چار میچوں پر مشتمل سیریز 1-0 سے جیت لی۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے تین اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 30 رنز بنائے،  گیل 12 جب کہ فلیچر 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔

جس کے بعد تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ اس طرح پاکستان نے چار میچوں پر مشتمل سیریز میں کامیابی حاصل کر لی۔


متعلقہ خبریں