کشمیر پریمیئر لیگ، شعیب اختر امن کا سفیر

فائل فوٹو


سابق کرکٹر شعیب اختر کو کشمیر پریمئیر لیگ میں امن کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ’ میں امن کے فروغ کے لیے کام کروں گا۔ لیگ ایک دوسرے کے درمیان پل بنانے اور امن کے فروغ کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ’ میں مرانے سے زیادہ کھیلنے پر یقین کرتا ہوں، دلوں کو توڑنے کی بجائے دھڑکنوں کو جوڑنے پر یقین رکھتا ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی دباؤ مسترد، بین الاقوامی کھلاڑیوں کا کے پی ایل میں شرکت کا فیصلہ

ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ’ میں نفرتیں پھیلانے سے زیادہ محبتیں بڑھانے پر یقین رکھتا ہوں۔

شعیب اختر نے لکھا کہ کے پی ایل اور بی سی سی آئی کے درمیان ہنگامہ کیوں ہے؟

خیال رہے کہ کشمیر پریمیئرلیگ کا آغاز6 اگست سے2021 سے ہو رہا ہے۔ لیگ کے میچز آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

لیگ میں مجموعی طور پر 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں مظفر آباد ٹائیگرز ،میرپور رائلز، راولاکوٹ ہاکس، کوٹلی پینتھرز، باغ اسٹالینز اور اوور سیز واریئرز شامل ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں