خاران میں چھ مزدوروں کا قتل، انکوائری کمیٹی قائم


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خاران میں مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے احکامات پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ محمد قسیم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ محمد قسیم انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،  کمیٹی ممبران میں ڈپٹی سیکرٹری قانون و پارلیمانی اموراور ایس پی اسپیشل برانچ شامل ہوں گے جبکہ کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

مئی کے آغاز میں ضلع خاران میں ایک موبائل ٹاور پر کام کرنے والے چھ مزدوروں کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس واقعے کا ازخود نوٹس بھی لیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں