پاکستان رہن سہن کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔
غیر ملکی تحقیقی و تجزیاتی ادارے گو بینکنگ ریٹس کمپنی نے دنیا کے سستے ممالک کی درجہ بندی جاری کر دی ہے۔
اس درجہ بندی میں قدرتی نعمتوں سے مالامال پاکستان فہرست میں پہلے نمبر پر آیا ہے۔ رینکنگ کے مطابق پاکستان رہن سہن کے اخراجات کے انڈیکس میں 18.58 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
آئندہ دو سال پاکستان میں کھیلوں پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے، عمران خان
پاکستان کے مختلف شہروں میں رہن سہن کے اخراجات کا موازنہ نیو یارک سٹی سے کیا گیا ہے۔ درجہ بندی میں افغانستان دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔