وزیراعلیٰ سندھ سے جو بات ہوئی، نوٹی فکیشن اس سے مختلف تھا: اسد عمر


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سے جو بات ہوئی، نوٹی فکیشن اس سے مختلف تھا۔

سندھ: لاک ڈاؤن،نوٹی فکیشن جاری، غیر ضروری گھروں سے نکلنے پر پابندی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پابندیاں این سی اوسی کے کہنے پرلگائیں۔ انہوں نے کہا کہ این سی اوسی نے کبھی نہیں کہا کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائیں۔ انہوں ںے استفسار کیا کہ این سی او سی نے کب کہا کہ گاڑی میں دو افراد کو سفر کی اجازت دیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ این سی او سی کے تمام اجلاسوں میں حکومت سندھ شریک ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لاہور میں لاک ڈاؤن نہیں ہونے دیا۔

سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کی اجازت نہیں دی جائے گی، فواد چودھری

انہوں ںے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو واضح طور پر کہا تھا کہ ٹرانسپورٹ کو کھلی رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 5 ماہ میں 10 کروڑ افراد کو ویکسین لگانی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے 50 لاکھ لوگوں کو ویکیسن لگائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 7 کروڑ افراد کو ویکسی نیٹ کرنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ،600گھر قرنطینہ قرار

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ دنیا نے پاکستان کی کورونا کے حوالے سے اپنائی جانے والی حکمت عملی کی تعریف کی ہے۔


متعلقہ خبریں