آئندہ دو سال پاکستان میں کھیلوں پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے، عمران خان

عالمی برادری انتہا پسندی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  آئندہ دو سال پاکستان میں کھیلوں پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے، ملکی مسائل کی وجہ سے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کیلئے وقت نہیں دے سکا۔

”آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ” پروگرام میں کھیلوں سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ میں کھیلوں کے بارے میں بہتر جانتا تھا، کرکٹ، ہاکی، سکواش کا عروج دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں پستی کی بنیادی وجہ دو خاندانوں کی حکومت ہے جنہوں نے ادارے تباہ کئے، انہوں نے نیب میں اپنے من پسند افراد بٹھا کر اسے تباہ کیا لیکن ہمارے دور میں نیب نے پہلی بار بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا حالانکہ وہی قانون ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کھیلوں میں ہم دنیا سے مقابلہ کر رہے تھے، دنیا اپنے جدید ذرائع سے آگے بڑھ رہے ہے، ہمارا مسئلہ کھیلوں کے ادارے نہ بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکواش میں جان شیر اور جہانگیر خان کے جانے کے بعد یہ کھیل ہمارے ہاتھ سے نکل گیا کیونکہ ہم نے سکواش کا ادارہ نہیں بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کھیلوں کے ادارے بنانے ہیں، پروفیشنلز لے کر آنے ہیں، آخری دو سال میں اس پر بھرپور توجہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم بہتر ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہرا دیا، ہم نے یونین کونسل کی سطح تک میدان بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ہم آہستہ آہستہ سسٹم ٹھیک کریں گے۔


متعلقہ خبریں