اسلام آباد: پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔
وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان میں 3 کروڑ سے زائد کورونا ویکسین کی ڈوزز لگ چکی ہیں۔ پہلی ایک کروڑ ویکسین 113 دن اور دوسری ایک کروڑ خوراکیں 28 دن میں لگیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی تیسری ایک کروڑ خوراکیں 16 دن میں لگیں جبکہ اس ہفتے کے 6 دن کورونا ویکسین کی 9 لاکھ 34 ہزار خوراکیں دی گئیں۔
Pakistan has crossed 3 crore vaccinations. The first crore took 113 days. The second 28 days and the 3rd only 16 days. Pace has rapidly increased. All 6 days this week were a record. 9 lakh 34 thousand vaccinations yesterday . In last 6 days 5 million vaccinations were done.
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 1, 2021
اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ 6 دنوں میں کورونا ویکسین کی 50 لاکھ خوراکیں دی گئیں۔
دوسری جانب صوبہ پنجاب میں ایک دن میں ویکسینیشن کا سب سے بڑا ریکارڈ بن گیا۔ سیکرٹری سارہ اسلم کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبہ بھر میں 5 لاکھ 49 ہزار 675 افراد کو ویکسین لگائی گئی اور پنجاب میں مسلسل 6 دن سے 5 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 62 اموات
انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 65 لاکھ ایک ہزار 984 شہریوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 56 ہزار 877 شہریوں کو ویکسین لگائی گئی۔