سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم) کا 13 اگست کو کراچی میں ہونے والا جلسہ موخر کر دیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کی نئی وبا کے تیز پھیلاؤ کو سامنے رکھتے ہوئے صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن صاحب نے فیصلہ کیا ھے کہ اگست 13 کو کراچی میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ کو موخر کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ جلسہ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی ختم کر دی
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث سندھ کی صورتحال آئے روز خراب ہوتی جا رہی ہے۔
سندھ حکومت نے کراچی میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ایک ہفتے کا لاک ڈاون نافذ کر دیا ہے۔