بھارت نے ظالما کوکا کولا بھی چرا لیا



بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں پاکستان کے مشہور گانوں کو چرانے کا کافی رجحان پایا جاتا ہے، ایسے میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری گانوں کا کریڈٹ دینا بھی گوارا نہیں کرتی۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نورا فتح  کی نئی فلم ’’ بھوج: دی پرائیڈ آف انڈیا ‘‘ کا تازہ ترین گانا ’’ ظالما کوکا کولا ‘‘ ریلیز کیا گیا ہے جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے تاہم یہ گانا 1986 میں پاکستان کی پنجابی فلم ’چن تے سورما‘ کے لیے لیجنڈری پاکستانی گلوکارہ نور جہاں کے گائے ہوئے گانے کا ری میک ہے۔

2016 کے کوک اسٹوڈیو میں میشا شفیع اور عمیر جسوال نے اس گانے کو نئے انداز میں گایا جو کافی مقبول ہوا تھا۔

رونالڈو کے اقدام سے کوکاکولا کو خسارہ

دوسری جانب سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے گانے کی نقل کرنے پر بھارتی فلم انڈسٹری کو برا بھلا کہا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے ٹوئٹر پر بالی ووڈ کی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر بالی ووڈ نے بڑی بے شرمی سے پاکستان گانا چرایا لیا، ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا، بالی ووڈ کی جانب سے پاکستان کے چرائے گئے گانوں کی فہرست ترتیب دی جا سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں