سندھ: لاک ڈاؤن،نوٹی فکیشن جاری، غیر ضروری گھروں سے نکلنے پر پابندی

سندھ، ورکس اینڈ سروسز میں 150 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف

کراچی: حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے صوبے میں جزوی لاک ڈاؤن کی اعلان کردہ پابندیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

کراچی سمیت سندھ میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت سندھ میں کل سے جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہوگا اور شہریوں کے لیے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ گاڑیوں میں دو سے زیادہ افراد ہنگامی صورتحال میں ہی سفر کرسکیں گے۔

جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کریانہ، بیکری، سبزی اور گوشت کی دکانیں شام 6 بجے تک کھلی رکھی جا سکیں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق بسیں نہیں چلیں گی لیکن رکشہ اور ٹیکسی کے ذریعے سفر کرنا ممکن ہوگا۔ ریسٹورنٹس سے صرف ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔

سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کی اجازت نہیں دی جائے گی، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام امتحانات بھی 8 اگست تک ملتوی کردیے گئے ہیں اور تمام جامعات کو بھی 8 اگست تک بند کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ تعلیمی، تجارتی، مذہبی، تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی مکمل پابندی ہوگی جب کہ نماز جنازہ اور دیگر مذہبی رسومات ایس ایچ او کے علم میں لاکر ادا کی جائیں گی۔

سندھ میں لاک ڈاؤن:کیا کھلا، کیا بند ہوگا؟

حکومت سندھ نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پورے صوبے میں 31 جولائی سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں