پیرس میں کیوبا کے سفارتخانے پر دستی بموں سے حملہ

پیرس میں کیوبا کے سفارتخانے پر حملہ

فرانس کے دارالحکومت پییرس میں کیوبا کے سفارتخانے پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا ہے۔

کیوبا کی وزیر خارجہ کے پیرس میں کیوبا  کے سفارت خانے پرفرانسیسی مظاہرین نے  گیسولین بموں سے حملہ کردیا ہے۔

تاہم کیوبا کے وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹر پر سفارتخانے پر حملے سے متعلق   تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ سفارتخانے پر مظاہرین نے تین مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے جن میں سے دو سفارت خانے سےٹکرائے جس کے باعث آگ لگ گئی۔

کیوبا کے بین الاقوامی پریس سینٹر نے امریکہ کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی ڈالرز قبول نہیں: کیوبا کے بینکوں نے حکومتی ہدایت پر عملدرآمد شروع کردیا

برونو روڈریگ نے اپنے ٹوئٹر پیغام  میں کہا کہ امریکہ ہمارے ملک کے خلاف مسلسل مہم چلا رہا ہے جو ان رویوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور تشدد کے کو فروغ دیتی ہے۔

فرانس میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فرانس کے صدر میکوؤل نے ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا ہے۔ فرانس میں کورونا لاک داؤن کے سبب بےروزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے، جس کے خلاف لوگ پچھلے ایک ہفتے سے مظاہرے کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں