فرنچ فرائز کی ایک پلیٹ، 32 ہزار روپے کی


بچے ہوں یا بڑے دنیا بھرمیں آلو کے چپس کے شوقین افراد پائے جاتے ہیں، ایسے میں شیفز بھی چپس کو مختلف انداز میں پیش کرنے کے تجربات میں مصروف رہتے ہیں۔

دنیا کے مہنگے ترین برگر اور آئس کریم کے بعد اب دنیا کے مہنگے ترین فرنچ فرائز بھی میدان میں آگئے ہیں۔ جن کی قیمت 32 ہزار روپے ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ عام کھانے منفرد اور مہنگے انداز میں ایک ہی ریسٹورنٹ میں بنائے گئے ہیں، جو نیویارک میں سیرینڈیپٹی 3 کی نام سے مشہور ہے۔

ریسٹورنٹ کے مالکان کا دعویٰ ہے کہ ان فرنچ فرائز کی تیاری میں مہنگی ترین چیزوں کے ساتھ سجاوٹ کے لیے سونے کے ورق کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے اس کی قیمت زیادہ رکھی گئی ہے۔

13جولائی کوگنیز ورلڈ ریکارڈ میں ان چپس کو دنیا کے مہنگے ترین فرائز کے خطاب سے نوازا گیا ہے۔

کورونا وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں کاروباری زندگی معطل رہی لیکن سیرینڈیپٹی 3 کے مالک نے اس وقت کو منفرد ڈش بنانے میں گزارا اور فینسی فرائز سے زبردست واپسی کی۔

سیرینڈیپٹی 3 کے پاس اس سے پہلے دنیا کے مہنگے ترین برگر اور آئس کریم بنانے کا ریکارڈ بھی موجود ہے، جن کی قیمت 295 ڈالرز اور 1000 ڈالرز ہے۔


متعلقہ خبریں