کورونا سے مزید 39 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 6.6 فیصد رہی

پاکستان میں کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 87 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3 ہزار 262 کیسز سامنے آئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 11 ہزار708 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 49 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.6 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کی ملی بھگت سے کورونا ویکسین فروخت کیے جانیکا انکشاف

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 69 ہزار 245، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 139، پنجاب میں تین لاکھ 53 ہزار 695، اسلام آباد میں 85 ہزار 947، بلوچستان میں 29 ہزار 681، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 203 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 798 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 964 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 840، خیبرپختونخوا 4 ہزار 423، اسلام آباد 796، گلگت بلتستان 124، بلوچستان میں 326 اور آزاد کشمیر میں 614 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں


متعلقہ خبریں