پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی بھی کورونا کی چوتھی لہر سے بچ نہیں سکے۔
اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے خود کو کورونا ہونے کی تشخیص کی اور اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار کورونا نے مجھے بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
عدنان صدیقی نے اپنے پیغام میں بتایا کہ آج ہی میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، لیکن شکر ہے کہ انہیں کورونا کی ہلکی علامات ہیں، تاہم انہوں نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے۔
View this post on Instagram
پاکستانی اداکار نے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے لوگوں سے تاکید بھی کی ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان سے ملاقات کرنے والے تمام لوگ اپنا ٹیسٹ جلد از جلد کروالیں۔
اداکار کی پوسٹ پر مداحوں سمیت کئی اداکار ساتھی بھی ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں،جن میں صبا قمر، عائزہ خان، مہوش حیات، حرا مانی اور اعجاز اسلم شامل ہیں۔