کے ٹو سر کرنے کے دوران حادثہ، برطانوی کوہ پیما ہلاک


دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر کوہ پیمائی کے دوران حادثہ پیش آنے سے ایک برطانوی کوہ پیما ہلاک جب کہ ان کے دو ساتھی  شدید زخمی ہو گئے۔

ہم نیوز کے مطابق زخمی کوہ پیماوں کو بیس کیمپ منتقل کردیا گیا جب کہ ہلاک ہونے والے کوہ پیما کی تلاش جاری یے۔

دونوں کوہ پیما کے ٹو پر چڑھتے ہوئے ابروزی روٹ پر برفانی تودے کی زد میں آ گئے۔ جس کے نتیجے میں برطانوی کوہ پیما Rik Allen ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے دو ساتھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں بیس کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔

کے ٹومہم: ثمینہ بیگ ٹیم سمیت کنکورڈیا پہنچ گئیں

خیال رہے کہ چند روز قبل پاکستان کی معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ کے ٹو مہم کے دوران بیس کیمپ کے علاقے کنکورڈیا پہنچی ہیں۔

ثمینہ بیگ 8611 میٹر بُلندK-2 کی چوٹی پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرانے کیلئے پر عزم ہیں۔ وہ ماؤنٹ ایورسٹ سَر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ انہوں نے دُنیا کی7بڑی چوٹیوں کو بھی سر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں