سندھ: ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ روکنے کا فیصلہ

سندھ، ورکس اینڈ سروسز میں 150 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف

حکومت سندھ نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ماہ سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکی جائیں گی۔

کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہ اگلے مہینے سے ان سرکاری ملازمین  کی تنخواہیں  روکنے کا فیصلہ کیا جائے گا جنہوں نے ویکسین  نہیں لگوائی۔

مزید پڑھیں:سندھ: تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹس، شادی ہال بند رکھنے کا فیصلہ

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ  نے سیکریٹری  فنانس کو اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ سے رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

صوبے میں کورونا کیسز کی شرح دس اعشاریہ تین فیصد تک  پہنچنے کے بعد سندھ حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی کو خط لکھ کر ان صارفین کی سم بلاک کرنے کی تجویز دی ہے جنہوں نے کورونا ویکسنیشن  نہیں کرائی۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا ہے کہ پی ٹی اے  تمام لوگوں کو میسج /پیغام  بھیجے کہ وہ ویکسین  لگوائیں، جو لوگ ایک ہفتے کے دوران  ویکسین  نہ لگوائیں اُن کی سم  کو بلاک کیا جائے۔


متعلقہ خبریں