سکھر: طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، چھتیں گرنے سے خاتون جاں بحق، 22 افراد زخمی

سکھر میں طوفانی سے بارش نے تباہی، چھتیں گرنے سے خاتون جاں بحق، 22 افراد زخمی

صوبہ سندھ سکھر میں 2 گھنٹے کی طوفانی بارش نے تباہی مچادی۔ بارش کے بعد سکھر کے مرکزی شاہراہیں سمیت نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

روہڑی میں 2 اور پرانا سکھر میں ایک مکان کی چھت گر گئی، چھتیں گرنے سے ایک خاتون جاں بحق، 22 افراد زخمی ہوگئے۔

دریں سکھر کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی سیپکو نے کہا ہے کہ درخت گرنے سے مختلف مقامات پر تاریں ٹوٹ گئی تھیں۔ 60 میں سے 9 فیڈرز سے بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ممبئی میں شدید طوفانی بارشیں، 21 افراد ہلاک

ترجمان سیپکو کے مطابق ٹریپ کی گئی فیڈرز کی تیزی سے مرمت کا کام جری ہے اور بہت جلد پورے شہر کو بجلی بحال کردی جائے گی۔

متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی بدستور معطل ہے جبکہ طوفانی بارش کے بعد سے نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے جسے نکالنے کا کام بھی جاری ہے۔

بلدیہ حکام کے مطابق آئندہ ایک سے دو گھنٹے میں نشیبی علاقوں سے پانی نکال لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں