اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان بخارا شہر کے دورے سے بہت متاثر ہوئے۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بخارا شہر کے دورے کی تصاویر ٹوئٹر کر دیں۔ انہوں نے لکھا کہ گزشتہ جمعہ بخارا کا دورہ کیا جو صدیوں تک علم کا مرکز رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بخارا میں سلسلہ نقشبندیہ بانی کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ چنگیز خان بخارا شہر میں واقع مینار سے متاثر ہوئے۔
بخارا کاقدیم شہرجہاں میں گزشتہ جمعےگیا۔ یہ شہرصدیوں تک تحصیلِ علم کا مرکز رہا۔چنگیزخان اسکےمینار کی بلندی سےاتنا متاثر ہوا کہ 1220ء میں جب اس نےشہر کی اینٹ سےبجائی تواسےسلامت چھوڑ گیا۔میں سلسلہ نقشبندیہ کے بانی کے مزار پر بھی حاضر ہوا اور فاتحہ خوانی کی۔pic.twitter.com/zB1y0PQ99o
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 18, 2021
وزیر اعظم نے کہا کہ چنگیز خان نے شہر کو تباہ کیا لیکن مینار تباہ نہ کیے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی سرزمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، شیخ رشید
گذشتہ روز وزیرا عظم عمران خان نے ٹوئٹر پر دورہ سمرقند کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے سمرقند کے دورے کو شاندار تجربہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ سمرقند 15ویں صدی کے آغاز میں دنیا کے عظیم ترین شہروں میں شامل تھا۔