روک سکتے ہو تو روک لو-آزاد کشمیر میں عمران خان کی حکومت بنے گی، شیخ رشید


باغ: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری رگوں میں کشمیر کا خون ہے۔ انہوں ںے کہا کہ آج میں کشمیر عمران خان کے لیے ووٹ مانگنے آیا ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ عمران خان اقوام متحدہ میں بولے تو لوگ کہتے ہیں کہ کشمیربول رہا ہے۔

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر کی حدود سے جانے کا حکم

ہم نیوز کے مطابق باغ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ن لیگ کا جو یار ہے -غدار ہے اور مودی کا جو یار ہے -غدار ہے‘ کا نعرہ بھی لگایا جس پر شرکائے جلسہ نے بھرپورجواب بھی دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کے خلاف بات کرو گے تو میرا دل ٹوٹ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پرکچھ انڈر19 لوگ بھی آئے تھے جنہوں نے مودی اور آر ایس ایس کا نام تک نہیں لیا۔

ہم نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ ان لوگوں نے تقاریر میں عمران خان کا نام لیا کیونکہ اُس نے انہیں گلے سے پکڑا ہے۔

آزاد کشمیر: جہلم ویلی میں وفاقی وزرا کے قافلے پر پتھراؤ، گارڈز کی ہوائی فائرنگ

انہوں نے کہا کہ انشااللہ الیکشن جیتنے کے بعد بھی آزادکشمیر آؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ روک سکتے ہو تو روک لو آزاد کشمیرمیں 25 جولائی کو عمران خان کی حکومت ہی بنے گی۔


متعلقہ خبریں