گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن

فائل فوٹو


گوجرانوالہ: پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں کورونا وائرس کے باعث مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

گوجرانوالہ کے پانچ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

گوجرانوالہ کے جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں واپڈا ٹاؤن، نجی ہاؤسنگ اسکیم کے 2 بلاکس، پونڈا والا چوک اور باغبانپورہ شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے نے ہدایت کی ہے کہ گوجرانوالہ کے مویشی منڈیوں میں شہری ایس او پیز پر عمل کریں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کی بھارتی قسم پھیلنے سے متعلق اسد عمر کی پیشگی تنبیہ

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 39 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 720 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 783 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں